کینیڈا میں متنازعہ پائپ لائن منصوبہ حتمی طور پر ترک کر دیا گیا

مجوزہ منصوبے کی تکمیل2023تک ہونا تھی، منظوری سابق امریکی صدر ٹرمپ نے دی تھی

جمعرات 10 جون 2021 17:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) شمالی امریکا میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم کارکنوں کی کئی سالہ کوششوں کے نتیجے میں کی اسٹون ایکس ایل نامی متنازعہ پائپ لائن منصوبے پر اب عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کی محرک توانائی کے شعبے کی بہت بڑی کمپنی ٹی سی انرجی نے کیلگری میں بتایا کہ کینیڈا کے صوبے البرٹا کی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اب کی اسٹون ایکس ایل پر کام نہیں کیا جائے گا۔

اس مجوزہ منصوبے کی تکمیل دو ہزار تیئیس تک ہونا تھی اور اس کے تحت البرٹا میں خام تیل کے ذخائر میں سے روزانہ تقریبا آٹھ لاکھ تیس ہزار بیرل خام تیل امریکی ریاست ٹیکساس کی ریفائنریوں تک پہنچایا جانا تھا۔ اس منصوبے کی سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اجازت دے دی تھی مگر موجودہ صدر بائیڈن نے یہ اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔