محکمہ واسا کوئٹہ کے مزدور و ملازمین جائز مسائل حل نہ ہونے اوور ٹائم کی بندش تنخوہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کیخلاف سراپا احتجاج

جمعرات 10 جون 2021 21:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) محکمہ واسا کوئٹہ کے مزدور و ملازمین جائز مسائل حل نہ ہونے اوور ٹائم کی بندش تنخوہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کیخلاف سراپا احتجاج بلوچستن لیبر فیڈریشن کی کال پر واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ میں فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ مزدوروں کی جانب سے مسائل کے حل اوور ٹائم تنخواہیں پنشن وقت پر ادا کرنے اور محکمہ واسا کے فنڈز کی کیخلاف شدید نعرے بازی آئندہ جمعرات 17 جون2021 کو واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ سے احتجاجی ریلی نکالنے اور ایدھی چوک پرمطالبا کے حل کیلئے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام واسا ملازمین کے تسلیم شدہ مطالبات اوور ٹائم کی بندش تنخواہیں اور پنشن وقت پر ادانہ ہونے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے واسا ہیڈ آفس میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واسا ایمپلائز یونین کے صدر حاجی بشیر احمد بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ یونین رہنمائوں خیر اللہ مری حاجی سعد اللہ بیگ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرنیوالے فعال اداروں کو بند کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

واسا کیمزدوروں و ملازمین کو حاصل مراعات جان بوجھ کر روکی گئیں جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں پانی کے بحران کا سامنا ہے ۔چھٹیوں کے ایام میں واسا کے ٹیوب ویلز کا نظام چلانے والے درجہ چہارم مزدوروں کو ملنے والی مراعات اوورٹائم کے فڈز سیکرٹری فنانس نے بلاوجہ روک رکھے ہیں ۔واسا ایمپلائز یونین نیہر فورم پر ان سو فیصد جائز مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی مگر حکومت اور اعلی حکام کے سر پر جوں تک نہیں رینگی حکومت کی سرد مہری اور لاپرواہی بلوچستان کے محنت کش طبقہ کیلئے مسائل میں اضافے کا سبب بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہ صوبائی وزیر نے ایک ہی آرڈر کے تحت محکمہ واسا میں درجنوں بذاہ راست بھرتیاں کر ڈالیں جس کی وجہ سے محکمہ واسا کا تنخواہوں پنشن اور دیگر مزدور مراعات کا بجٹ شدید متاثر ہوا ۔ محکمو واسا کو ملنے والے سارے فنڈز ان براہ راست بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وڑیر اعلی محکمہ فنانس بلوچستان اور محکمہ واسا کی انتظامیہ اس صورتحال سے آگاہی کے باوجود کوئی ایکشن لے سکے اور نہ ہی محکمہ واسا کی حالت بہتر کرنے اور شہر کے عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اھائے گئے ۔

اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار واسا کے محنت کش اور ملازمین نہیں صوبائی حکومت محکمہ فنانس کی مزدور دشمن پالیسیوں نے مزدوروں و ملازمین کی تشویش میں اضافہ کیا ہے ۔ اوور ٹائم کی بندش ۔ تنخواہوں اور پنشن کا بروقت ادا نہ ہونا مزدور دشمن اقدام اور استحصالی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ۔ ایریگیشن پی ایچ ای ایگریکلچر اور دیگر محکموں اور بلوچستان کی اتھارٹیوں میں مسائل حل نہ ہونے پر مزدور سراپا احتجاج بن چکے ہیں انووں نے کہا کہ واسا ایمپلائز یونین اور بلوچستان لیبرفیڈریشن محکمہ واسا کے محنت کشوں و ملازمین کا مزید استحصال برداشت نہیں کرے گی انہوں نے اعلان کیا کہ 17 جون 2021 بروز جمعرات واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ سے سینکڑوں مزدوروں و ملازمین کی پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ہاکی چوک پر مزدوروں و ملازمین کے جائز مطالبات اورمسائل کیحل کیلئے آواز بلند کی جائے گی ۔

اور حکومت بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مسائل کے غوری حل کا مطالبہ کیا جائے گا ۔واسا کے محنت کش مزدور اور ملازمین بھر پور جدوجہد کی تیاری کریں۔