بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے حوالہ سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم 14جون سے 26 جون تک جاری رہے گی

جمعہ 11 جون 2021 14:37

بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے حوالہ سے حفاظتی ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) سرگودھا ضلع میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے حوالہ سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم 14جون سے 26 جون تک جاری رہے گی ۔اس حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی پی ایچ ڈی سی کے پر وگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر مفتی نے تھے ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسلم اسد،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر اقبال،ڈی ایچ او سکینڈ ڈاکٹر غفران صدیقی،چائلڈ سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر خوا جہ ارشد،پراجیکٹ منیجر پی ایچ سی گلوبل سید محمد علی تقی،ڈاکٹر عائشہ واجد،ڈی ایچ سی ایس ڈی یونیسف عالیہ ریاض،پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ریاض احمد او رسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرحافظ غلام عباس کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

لہذا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوارڈی نیشن بحال رکھیں ۔ مقررین نیعوام الناس سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :