خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ٹرک سے چالیس ہزار خراب انڈے بر آمد کرلئے ، مالک گرفتار

جمعہ 11 جون 2021 16:33

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ٹرک سے چالیس ہزار خراب انڈے بر آمد کرلئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 40 ہزارخراب انڈے برآمد کرلئے اور خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ، پشاور، چارسدہ اور دیر لوئر میں کارروائیاں کیں ، کارروائیوں کے دوران کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں ٹرک سے 40 ہزارخراب انڈے برآمد کرکے خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کو گرفتار کرلیا ہے ، جن کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

فوڈ اتھارٹی نے حاجی کیمپ اڈے کے قریب گودام سے 2000 کلوچائناسالٹ برآمد ہوئے ، چارسدہ کے علاقے شیرپاؤبازار میں 10ہزارلیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کیں۔حکام نے بتایا کہ جعلی مشروبات برآمد ہونے پر 2 ڈسٹریبیوشن سینٹرز سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا ہے ، اسی طرح تحصیل ادیزئی دیر لوئر میں گودام سے 3 ہزا رلیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔فوڈسیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ کلاں بازار میں بھی کارروائی کی اور 80کلوممنوع چائناسالٹ برآمد کرلی۔