وفاقی بجٹ میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) وفاقی بجٹ 2021-22 میں سی پیک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 87 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2021-22 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص کیے گئے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے مغربی روٹ کے لیے 42 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں, بجٹ دستاویز کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں دھابیجی، رشکئی، فیصل ا?باد اور بوستان زونز کے قیام کے لیے تقریبا 7 بلین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔