کیپٹن( ر) صفدر نے سیکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو خط لکھ دیا

جسٹس ر اعجاز افضل کابھائی سجاد افضل اور بیٹا سیف افضل میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،زمین 25 سال سے میرے قبضے میں ہے پہلے والد کی ملکیت تھی ، متن

ہفتہ 12 جون 2021 14:25

کیپٹن( ر) صفدر نے سیکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو خط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) لیگی رہنماء کیپٹن( ر) صفدر نے سیکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو خط لکھ دیا ۔ کیپٹن صفدر نے کہاکہ جسٹس ر اعجاز افضل کابھائی سجاد افضل اور بیٹا سیف افضل میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،زمین 25 سال سے میرے قبضے میں ہے پہلے والد کی ملکیت تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپنی جماعت ن لیگ کی یوتھ ونگ کا صدر ہوں پورے ملک کے دورے کرنے پڑتے ہیں، دوروں کے دوران مانسہرہ بھی جانا ہوتا ہے،سجاد افضل اور سیف افضل سے جان کا خطرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ 1973 کے آئین کے تحت اپنی حقوق کے حصول کے لیے یہ درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا رہا ہوں۔ڈی پی او مانسہرہ اور دیگر پولیس افسران کو لکھی گئیں درخواستوں کی کاپیاں بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں ،آئی جی کے پی کو بھیجی گئی درخواست اور کورئیر کی کاپی بھی منسلک ہے ۔