اسٹاک ایکسچینج میں پیرسے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کے انعقاد

ہفتہ 12 جون 2021 16:27

اسٹاک ایکسچینج میں پیرسے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کے انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین،بروکرز اور اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں قائم بینک و دیگر دفاتر کے ملازمین کیلئے پیر14جون سے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کیمپ پیر14جون سے جمعہ18جون تک 5 روز کیلئے جاری رہے گا،اس کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر جنوبی کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔