جڑانوالہ،دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے عدالت پیشی پر آتے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 12 جون 2021 20:11

فیصل آباد/مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے عدالت پیشی پر آتے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 102 گ ب کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

104 گ ب کا رہائشی اعجاز نامی شخص عدالت میں کیس کی تاریخ پر جا رہا تھا کہ مخالفین شیر علی وغیرہ نے راستے میں روک کر فائرنگ کر دی ،پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے قتلوں کی دشمنی چلی آرہی ھے۔تھانہ صدر پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ۔