بلوچستان کا بجٹ بھی صوبے کے عوام کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے بجٹ میں خوشخبریاں ملی گی ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

ہفتہ 12 جون 2021 20:17

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ہر حوالے سے عوام دوست ہے پہلی مرتبہ بجٹ میں عام اشیاء پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگا یا گیا جس سے مڈل کلاس کے افراد کو بہت بڑا فائدہ ہوگا بجلی کے نرح آئی ایم ایف کے کہنے کے باوجود اسمیں اضافہ نہیں کیا گیا گھی آٹا چینی اور دیگر بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے بجٹ میں ٹریکٹر زرعی آلات کے قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے تیل گھی فولاد کو بھی سستا کیا گیا عام شہری کو اپنے کاروبار اور گھرکیلئے بلا سود قرضے فراہم کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو دس فیصد دیا گیا جبکہ وفاقی ملازمین کو پہلے ہی پچیس فیصد دی گئی ہے ترقیاتی بجٹ کو 630 ارب سے بحاکر نو سو ارب کردیا گیا جس سے ملک میں ترقی ائیگی اور ملک وصوبوں کے عوام کو اس سے فائدہ ملیگا انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں دو لاکھ اکاسی ہزار ملین روپے کا اضافہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک مقروض ہے اور اسکی زمہ داری پی پی اور مسلم لیگ ن ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں تین بڑے ڈیمز داسو بھاشا اور مہمند کیلئے اکانوے ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کی تعمیر مکمل ہونے سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بلا وجہ بجٹ کی مخالفت کررہی ہے ملک معاشی طور پر مظبوط ہو رہا ہے جس سے اپوزیشن جماعتوں کو ائندہ کیلئے خطرہ محسوس ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہوگا بلوچستان کا بجٹ بھی صوبے کے عوام کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے بجٹ میں خوشخبریاں ملی گی ۔