تاریخی مہنگائی، بے روزگاری عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، بلاول
جتنی بے روزگاری عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت میں ہے، اتنی ماضی میں کبھی نہیں رہی، اعداد وشمار چھپانے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے، صرف پی پی پی عوامی منشور دے سکتی ہے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 12 جون 2021 22:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ یہ بے روزگاری عمران خان کی تبدیلی کی اصل شکل ہے، جس نہج پر غربت پہنچ چکی ہے وہ بھی تاریخی ہے، عمران خان اور ان کے وزیر اتنے شرمندہ ہیں کہ انہوں نے غربت اور بے روزگاری کے اعداد و شمار کو اپنے معاشی سروے سے بالکل غائب کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام سے اصل اعداد و شمار چھپا سکتے ہیں، وہ عوام سے یہ اعداد وشمار چھپانا چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ چھپانا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے عوام کے لیے سب سے بری خبر یہ ہے کہ غربت میں سب سے زیادہ اضافہ خیبر پختونخوا میں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے حکومت عوام سے یہ اعداد وشمار چھپانا چاہتے ہیں، ہمیں پتا ہے کیونکہ ہمارے ساتھی بے روزگار ہوتے جارہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ جو لوگ عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے برسر روزگار تھے وہ اب بے روزگار بیٹھے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اعداد وشمار چھپانے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے، صرف پی پی پی عوامی منشور دے سکتی ہے کیونکہ ہماری پالیسی ہمیشہ عوام دوست اور غریب دوست رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.