خیبرپختونخوا پولیس دلیر اور بہادر پولیس افسروں اور جوانوں کی فورس ہے،معظم جاہ انصاری
فاٹا کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے،آئی جی خیبر پختونخواکا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 12 جون 2021 22:42
(جاری ہے)
آئی جی پی کو دہشتگردی، جرائم کی روک تھام اور صوبے کی امن وامان کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دلیر اور بہادر پولیس افسروں اور جوانوں کی فورس ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی انہی درخشندہ روایات کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ ہم سب کو ایک ٹیم بن کر آگے بڑھنا ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کی قدرومنزلت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے دیانت، خدمت ،عزت اور محنت کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم لیڈر وہ پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نکھار لانے، پولیس کی استعداد کار بڑھانے، فورس کی ویلفیئر اور پولیس فورس کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس میں افسران کی استعداد کے مطابق صلاحیتوں سے کام لیا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے عمل کو کامیابی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچانے اورفاٹا کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پی نے اعلی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انصاف کی بلا امتیاز اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دیانت، خدمت، عزت اور محنت کو بنیادی اصول بنا کر راستہ متعین کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ درپیش چلینجز سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.