سانحہ ماڈل ٹائون پر ہماری خاموشی اور امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ثاقب نوشاہی

پاکستان عوامی تحریک کراچی کی17جون شاہین کمپلیکس سے سندھ اسمبلی عوامی احتجاج میں سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت

اتوار 13 جون 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام 17جون سانحہ ماڈل ٹائون کے سات سال مکمل ہونے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر عوامی احتجاج دن 3بجے شاہین کمپلیس سپریم کورٹ بلڈنگ سے سندھ اسمبلی پر ہو گا ۔عوامی احتجاج میں تمام سیاسی سماجی جماعتوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام سانحہ ماڈل ٹائون کے ظلم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہو گی۔

عوامی احتجاج کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم نے کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا جب تک شہدائے انقلاب کو انصاف نہیں ملتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

ہم نے بہت صبر کیا مزید ہمارا امتحان نہ لیا جائے اور نہ ہی ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا جائے ۔

ان قائدین نے اہلیان کورنگی سے اپیل کی وہ 17جون ہزاروں کی تعداد میں شاہین کمپلیس پہنچیں اور عوامی احتجاج کا حصہ بنیں ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 15جون دوپہر2بجے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔جبکہ 17جون ملک بھر میں عوامی احتجاج ہو گا۔عوامی احتجاج میں سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات کو شرکت کیلئے دعوت نامے آج سے پہنچائے جائیں گے۔