
سعودی عرب کا اہم فیصلہ، پہلی بار خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی
حج کے لیے منتخب افراد کو تین گھنٹوں کے اندر حج پیکیج کی فیس جمع کروانی ہو گی، ورنہ ان کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا
محمد عرفان
پیر 14 جون 2021
15:12

(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالفتاح نے مزید بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں حاجیوں کے لیے لگائے خیموں میں بھی سماجی فاصلے کو ممکن بنایا جائے گا۔ ایک خیمے میں صرف 4 عازمین کو قیام کی اجازت ہو گی۔
جبکہ حج کے تمام مناسک کے دوران دو عازمین کے درمیان کم از کم ڈھائی میٹر کے سماجی فاصلے کی پابندی کو ممکن بنایا جائے گا۔ جو خواتین بغیر محرم کے حج کے لیے درخواست دیں گی، انہیں منظوری ملنے کے بعد خواتین عازمین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔ مشاعر مقدسہ میں کسی عازمِ حج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اس کے لیے قرنطینہ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالفتاح نے حج کی خواہش رکھنے والوں کا آگاہ کیا کہ اگر ان کی درخواست حج کے لیے منظور ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں انہیں 3 گھنٹے کے اندر منتخب کردہ حج پیکیج کی فیس ادا کرنی ہو گی، ورنہ ان کا نام حج کے لیے منتخب افراد کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔واضح رہے کہ جو لوگ اس بار حج کے خواہش مند ہیں وہ اپنی درخواستیں وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر 23 جون کی رات 12 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ وزارت حج کے مطابق اس بار کورونا پوروٹوکولز کی وجہ سے حج پیکیج ماضی کے مقابلے میں مہنگے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.