وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پرشاہد خاقان عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

بہت اچھا بجٹ دیا، بجٹ میں خامیاں ہوسکتی ہیں، لیکن شوکت ترین جھوٹ نہیں بولتا، مسلم لیگ ن نے ملک کو30ارب تک کا ٹیکہ لگایا، گھوڑا بھی ہے میدان بھی ہے، کسی بھی فورم پرآکرمیرے ساتھ مناظرہ کرلیں۔وزیرخزانہ شوکت ترین کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جون 2021 19:45

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پرشاہد خاقان عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پرشاہد خاقان عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خامیاں ہوسکتی ہیں،لیکن شوکت ترین جھوٹ نہیں بولتا، گھوڑا بھی ہے میدان بھی ہے، کسی بھی فورم پرآکرمیرے ساتھ مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی کو جواب دوں گا اور ضرور دوں گا۔

میں ان لوگوں کے ساتھ کافی عرصہ کام کیا ہے، اگر پروگرام دیکھ رہے ہیں تو سنیں، شاہد خاقان عباسی نے مجھے جھوٹا کہا، میں کہتا ہوں کہ شاہد خاقان آپ جھوٹ بولتے ہیں یا نہیں ، شوکت ترین جھوٹ نہیں بولتا، شوکت ترین کے بارے میں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس بجٹ میں خامیاں ہوسکتی ہیں،بجٹ پر بحث ہوسکتی ہے،میں پیغام دیتا ہوں کہ شاہد خاقان عباسی کسی بھی فورم پرمیرے سامنے آکر بات کریں گے، گھوڑا بھی ہے میدان بھی ہے، ایسی بات نہ کریں، 12سال قبل والا بجٹ اس طرح کا تھا؟ اس میں 4 ملین لوگوں کے گھروں، زراعت کیلئے قرض، اسکل ڈویلپمنٹ کی بات کی تھی، اپوزیشن گھبرا گئی ہے، یہ امیروں کا بجٹ نہیں ہے، سماجی پیکج امیروں کیلئے نہیں ہے، 5800 ٹیکس وصولیوں کا ہدف کیسے پورا ہوگا؟ میں واضح کردیتا ہوں، 4700 ارب سے 5800 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں برآمدات25 ارب ڈالر چھوڑ کر گئی تھی، مسلم لیگ ن نے آخری سال میں بھی 25 بلین کی گروتھ برقرار رکھی، پہلے چارمنفی 21ارب کی تھی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے 30ارب تک ملک کو ٹیکہ لگایا ، اگر ٹیکہ نہ لگایا جاتا تو یہ موجود ہوتے۔ تحریک انصاف کی حکومت برآمدات کو اگلے سال 40 ارب تک لے کر جائیں گے۔ن لیگ کے دور میں گردشی قرضے 455 ارب روپے تھے، جو بڑھ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کہتا ہے بجلی کا ٹیرف بڑھا دو، پیسے نکل آئیں گے۔لیکن ہم عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ہم قرضوں کو ری شیڈول کریں گے۔سمجھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کرلیں گے۔ہم چاہتے ہیں ڈسکوز میں بہتری لاکراس کو نجکاری کردیں۔