خیبرپختونخوا میں گزشتہ شب شدید آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں درجنوں فیڈرمتاثر ہوگئے

پیر 14 جون 2021 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) خیبرپختونخوا میں گزشتہ شب شدید آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں درجنوں فیڈرمتاثر ہوگئے،سب سے زیادہ مردان سرکل میں نقصان ہو۔

(جاری ہے)

پیسکو ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی شب صوبہ کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی و طوفان سے متعدد فیڈرز متاثر ہوئے،سب سے زیادہ نقصان مردان سرکل میں ہوا،ترجمان کے مطابق مردان کے 35،خیبرکی14،ہزارہ کے 15،بنوں کی16 ،صوابی کی5،سوات کی4،ہزارہ کا ایک ،پشاورکے 4 فیڈرمتاثرہوئے،ترجمان کے مطابق متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے،مختلف اضلاع میں 100 سے زائد فیڈرز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے ،باقی ماندہ فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔