تاریخ کا سب سے بہترین 53 ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا‘ عثمان بزدار

ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیا،جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد فنڈز دئیے ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 14 جون 2021 23:21

تاریخ کا سب سے بہترین 53 ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا‘ عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنا بہترین بجٹ پیش کیا، ملکی تاریخ کا سب سے بہترین 53ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیراعلی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ وبا ء کے باوجود صوبائی حکومت نے اپنے ٹارگٹ پورے اور ریونیوحاصل کئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں 23 فیصداضافہ کیا،پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے ،ہیلتھ کارڈبجٹ سے پنجاب بھرکوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیاہے جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد فنڈز دئیے ہیں حکومت نے پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے 360 ارب روپے دئیے۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیکٹر میں100 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،آج پوسٹ فنانس بجٹ پرسب تفصیلات دیں گے۔