فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم بندکر دی گئی

پرائیویٹ انویسٹر اور نجی سطح پر گندم خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

منگل 15 جون 2021 13:06

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم بندکر دی گئی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم بند کر دی گئی۔آج سے سرکاری سطح پر گندم خریداری نہیں کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں گندم خریداری کے لیے خریداری مراکز کو غیر فعال کر دیا گیا جبکہ پرائیویٹ انویسٹر اور نجی سطح پر گندم خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔سرکاری سطح پر گندم خریداری کے دوران پرائیویٹ افراد پر گندم خریداری پر پابندی عائد تھی۔

(جاری ہے)

دوران مہم صرف گھریلو استعمال کے لیے مخصوص مقدار میں گندم خریدنے کی اجازت تھی۔فلور ملز بھی اب ضرورت کے مطابق گندم خریداری کر سکیں گی۔محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم خریداری کا عمل روکنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا۔پنجاب حکومت نے رواں سال 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف رکھا تھا۔طے شدہ ہدف سے بھی 2لاکھ ٹن زائد گندم کی خریداری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی ہے

متعلقہ عنوان :