سندھ حکومت کا ارسا کی ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار

ارسا نے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی ہیں، غیر جانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے،سیکرٹری اریگیشن سندھ سلیم رضاکاارسا کو خط

منگل جون 13:46

سندھ حکومت کا ارسا کی ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ، ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اریگیشن سندھ سلیم رضا کی جانب سے ارسا کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔خط کے متن کے مطابق ارسا نے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں اس لیے غیر جانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔خط میں مطابہ کیا گیا ہے کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا نے کہاہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :