وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی پابندیاں عائد، جمعرات، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز قرار

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 جون 2021 15:47

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی پابندیاں عائد، جمعرات، جمعہ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2021ء) : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ ان ڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

آؤٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ ان ڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آؤٹ ڈور کھانوں باشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی۔

تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد کے تمام سینیما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے دیا ہے، جبکہ تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔ جمعہ کے دن اسلام آباد میں جی نائن، جی13، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہیں گے۔ بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی ایٹ، جی سیون، آئی نائن، غوری ٹاؤن، کہنا پل اور لہتراڑ روڈ بھی بند رہیں گے۔ اسلام آباد انظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جاۓ گا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی۔