لاہور میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

منگل 15 جون 2021 16:08

لاہور میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء)لاہورکی مقامی مارکیٹ میں منگل کوآلو46سے49روپے فی کلو، پیاز 27سے 29روپے اور ٹماٹر24سے27روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح پالک26سے28روپے،بینگن48سے50روپے، بھنڈی توری 63سے65روپے، کریلہ53سے 55روپے، گھیا کدو33سے35روپے، مٹر120سے125روپے،پھول گوبھی58سے60روپے،بند گوبھی 23سے25روپے،شلجم67سے70روپے،میتھی106سے 110روپے،گاجر96سے100روپے،سبز مرچ 53سے 55روپے،لہسن دیسی 70سے 95روپے اور مولی 19سے20روپے فی کلو رہی۔