امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

بدھ 16 جون 2021 12:42

امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر سویابین کے جولائی کے لیے سودے 7 سینٹ گرکر 14.65 ڈالر فی بشل سے زیادہ جبکہ نئی فصل کے نومبر کے لیے سودے 22.25 سینٹ کمی کے ساتھ 13.73 ڈالر فی بشل طے پائے۔

(جاری ہے)

بورڈ میں مکئی کے جولائی کے لیے سودے 6.50 سینٹ بڑھ کر 6.66 ڈالر فی بشل کے قریب جبکہ نئی فصل کے دسمبر کے لیے سودے 8.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.73 ڈالر فی بشل طے پائے۔ گندم کے جولائی کے لیے سودے 13 سینٹ کمی کے ساتھ 6.61 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :