ای سی سی نے خیبرپختونخواہ کیلئی5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دیدی

بدھ 16 جون 2021 15:37

ای سی سی نے خیبرپختونخواہ کیلئی5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ای سی سی نے خیبرپختونخواہ کیلئی5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دیدی ۔ بدھ کو وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ کیلئی5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دی گئی،خیبرپختونخوا کو پاسکو ذخائر سے گندم فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق این جی اوز کیلئے بیرونی امداد کی پالیسی زیرغور آئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں این جی اوز کیلئے بیرونی امداد کی پالیسی کی منظوری دی گئی ،پائپ لائن کے ذریعے پٹرول کے آپریشنل نقصان پر رپورٹ پیش کی گئی ،پائپ لائن کے ذریعے 0.5 فیصد آپریشنل نقصان کی منظوری دی گئی،وفاقی وزارتوں کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے گرانٹ کی منظور کی گئی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔