تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، کو ای کیٹ امتحان/انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی، اجلاس میں فیصلہ
بدھ 16 جون 2021 15:41
(جاری ہے)
اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستان کے تمام طلبہ جنکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ امتحان/انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
اجلاس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ کیمبرج کے A2 کے طلبہ جنکا رزلٹ جنوری میں متوقع ہے ، کو بھی ان امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور یونیورسٹیز انکو پروویڑنل ایڈمیشن دیں گی جو کہ انکے فائنل امتحان اور رزلٹ سے مشروط ہوگا پس کسی بھی سٹوڈنٹ کو انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے سے روکا نہیں جا سکے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کی مشاورت سے انجینئرنگ یونیورسٹیز اور متعلقہ اتھارٹیز کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لئے رواں سال غیر معمولی نوعیت کا سال ہے جس میں ہمیں غیر معمولی فیصلے لینے پڑے ہیں۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور متعلقہ اتھارٹیز کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ڈائریکشن پر طلبہ کو ایسی سہولت کاری مہیا کرنا جس میں کسی طالب علم کا سال ضائع نہ ہو قابل تحسین عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.