سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی سزا10 سال قید 50 لاکھ ریال جرمانہ مقرر

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھی ضبط کرلی جائیگی، پبلک پراسیکیوشن

بدھ 16 جون 2021 16:26

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی سزا10 سال قید 50 لاکھ ریال جرمانہ مقرر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جس کے مرتکب کو 10 سال تک کی قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر ملزم مقامی شہری ہے تو اسے دس سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی بھی سزا دی جائے گی جب کہ غیر سعودی کی قید اور جرمانے کے بعد ملک بدری کی سزا ہوگی۔

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھی ضبط کرلی جائیگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس ککے م طابق پبلک پراسیکیوشن آفس نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعہ کہا کہ یہ قانون منی لانڈرنگ جرم کرنے والے ہر شخص کو دو سال اور دس سال تک کی قید کی سزا اور پانچ ملین ریال تک جرمانے کی سزا دیتا ہے۔اس کے علاوہ اگر ملزم مقامی شہری ہے تو اسے دس سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی بھی سزا دی جائے گی جب کہ غیر سعودی کی قید اور جرمانے کے بعد ملک بدری کی سزا ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی جانے والی رقم بھ ضبط کرلی جائیگی اور اسے سعودی عرب میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔