یمنی زیدی کی اداکاری کے بھارت میں بھی چرچے

بدھ 16 جون 2021 18:26

یمنی زیدی کی اداکاری کے بھارت میں بھی چرچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان کی باصلاحیت ٹی وی اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے فن کا لوہا بھارت میں بھی منوانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیاہے ۔انہوں نے یمنی زیدی کے ڈرامے دل ناامید تو نہیں کی بھی کھل کر تعریف کی۔صبا ابراہیم نے ہمنی زیدی کے ڈرامے کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے۔