پنجاب یونیورسٹی بی ایس سی انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کیلئے یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ لازمی قرار

جمعرات 17 جون 2021 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پنجاب یونیورسٹی میں بی ایسی سی انجینئرنگ پروگرامز کے لئے میں داخلے کے لئے یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ لازمی دیناہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق یو ای ٹی کے بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ کے پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند امیدوار یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ لازمی دیں۔ ترجمان نے کہا ہے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والا امیدوار پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کا اہل نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :