Live Updates

سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کا خمیس مشیط کی جانب بھیجا گیا ڈرون مارگرایا

ہم شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں،عرب اتحاد

جمعہ 18 جون 2021 11:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے ایک کھلوناڈرون کو سراغ لگا کر تباہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ایک بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے اس ڈرون کو یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب چھوڑا تھا۔

(جاری ہے)

عرب اتحاد نے بیان میں مزید کہا کہ ہم شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ اتوار کوسعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا تھا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھاکہ ڈرون اسکول کی عمارت پر گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔امریکا اور متحدہ عرب امارات نے حوثی ملیشیا کے اس ڈرون حملے کی مذمت کی تھی۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات