وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیاگیا ، قانون سازی پر اپوزیشن کا کردار زیادہ تر منفی رہا، ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 18 جون 2021 12:17

وزیر اعظم  عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیاگیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ شہبازاور بلاو ل کی ملا قا توں سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیاگیا اب معیشت اپنے ٹریک پر آرہی ہے ، قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پونے تین سال میں وزیراعظم اور وزیر اعلی کے ویژن کو پورا کرنے کی کوشش کی، بد قسمتی سےقانون سازی پر اپوزیشن کا   کردار زیادہ تر منفی  رہاجو سب کے سامنے ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت سے مایوسی کے چھٹتے بادل اپوزیشن کی مایوسی اور بے بسی میں اضافہ کررہے ہیں،عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے جھانسوں سے بہت دور جاچکے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت  کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے،حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023تک پورے نہیں ہوں، اپوزیشن کی ہر حکومت مخا لف تحریک کو عوام نے مسترد کے ثا بت کیا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ کھڑی ہے۔