نائیجیریا میں اسکول کے 80بچے اغواء، ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک

اغوا کیے جانے والے طلب علموں کی اکثریت لڑکیوں پر مشتمل ہے،اسکول ٹیچر عثمان الیو کی گفتگو

جمعہ 18 جون 2021 15:44

ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) نائجیریا کی ریاست کیبی میں مسلح حملہ آوروں نے ایک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔

اسکول کے ایک استاد عثمان الیو نے بتایا کہ اغوا کیے جانے والے طلب علموں کی اکثریت لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ نائجیریا کے اس خطے میں یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر اغوا کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔ حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات میں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال یہ بے نتیجہ ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :