مراد علی شاہ کی سینیٹر عثمان کاکڑ کا علاج کرانے کی پیشکش

جمعہ 18 جون 2021 22:25

مراد علی شاہ کی سینیٹر عثمان کاکڑ کا علاج کرانے کی پیشکش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹر عثمان کاکڑ کا علاج سندھ میں کرانے کی پیشکش کردی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عثمان کاکڑ کی صحت سے متعلق استفسار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران گفتگو محمود خان اچکزئی کو عثمان کاکڑ کا علاج میں سندھ میں کرانے کی پیشکش کی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سید مراد علی شاہ کا اس پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔محمود خان اچکزئی نے وزیراعلی سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی فیملی سے مشاورت کرکے بتائیں گے۔