
خیبرپختونخواہ میں ٹیکسز میں اضافے کے اعدادوشمارسامنے آگئے
رہائشی اور کمرشل پلاٹ کی منتقلی پر600 سے 1200 روپے فی مرلہ ٹیکس لیا جائے گا، سیاحتی علاقوں میں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا،پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن سالانہ 45 ہزار ٹیکس دیں گے۔ بجٹ دستاویزات
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 18 جون 2021
23:31

(جاری ہے)
6 لاکھ سے کم زرعی آمدن پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔ گلیات، کاغان میں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور ریسٹورانٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح بجٹ دستاویز کے مطابق چار ہزار سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کر دی گئی ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی شرح بڑھانے کے لیے فیس کم کرکے ایک روپے کی گئی ہے، چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دینے کے لیے اراضی ٹیکس ختم کردیا گیا،تمام پیشوں پر پرفیشنل ٹیکس منسوخ کردیا گیا۔
بجٹ میں ثقافت وسیاحت کے ترقیاتی بجٹ میں دو ارب سے بڑھا کر12ارب کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے اہم منصوبوں کی تکمیل ہوسکے گی بجٹ دستاویزات کے مطابق منصوبوں میں مڈکلاشٹ چیئرلفٹ، پاکستان کا پہلا موٹرسپورٹس ارینہ،ارباب نیازسٹیڈیم ،حیات آباد اورکالام کرکٹ سٹیڈیم، ملاکنڈ اورہزارہ ڈویڑن میں سیاحتی شاہرائوں کی تعمیر، دلیپ کماراورراج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی ، ثقافتی ورثوں کا تحفظ ضلعی ہیڈکوارٹرمیں عورتوں کیلئے انڈورجمنیزیم کا قیام ،ہنڈواٹرپارک کاچارسوکنال رقبے پرقیام اور انٹرگریٹڈزون کا قیام شامل ہیں بجٹ دستاویزکے مطابق صوبے میں اگلے سال48.2ارب روپے کی لاگت سے تین ہزارکلومیٹرسے زائد سڑکوں کی تعمیرہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.