
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد ہے. سردار ایاز صادق
موجودہ عالمی نظامِ سلامتی شدید دبا ﺅکا شکار ،خودمختاری و علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں غزہ میں دو سالہ ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے. اسپیکرقومی اسمبلی کا پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 13 اکتوبر 2025
14:32

(جاری ہے)
اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، اس موقع پر ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی اور آذربائیجان کی ملی مجلس کے اسپیکرز نے بھی شرکت کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصبوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت کو پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر قرار دیا.
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی کانفرنس کا موضوع برادرانہ تعلقات کا استحکام، علاقائی امن و خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون کا فروغ ہے، یہ کانفرنس تینوں ممالک کے درمیان دوستی، اخوت اور علاقائی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ سہ فریقی شراکت حکومتوں کی نہیں، عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے، تینوں ممالک کی دوستی اعتماد، محبت اور اخوت پر مبنی ہے ایاز صادق نے اس موقع پر ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا خصوصی شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام سلامتی شدید دبا ﺅکا شکار ہے اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں، غزہ میں دو سالہ ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے دنیا کو اب خاموشی توڑنی ہوگی سردار ایاز صادق نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت سے محروم ہیں، وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مئی میں پاکستان پر کی گئی جارحیت کا قوم اور افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک خصوصا ترکیہ، آذربائیجان، چین اور سعودی عرب کے شکر گزار ہے جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، انہوں نے بھارت کی آبی معاہدہ منسوخی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عزائم خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان ہمیشہ امن، احترامِ خودمختاری اور باہمی تعاون کی پالیسی پر کاربند رہا ہے. سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، اسے ختم کرنے کےلئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج نے ہوشمند اورموثر کارروائیوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، سیلاب جیسے سانحات عالمی ماحولیاتی ناانصافی کا ثبوت ہیں، اور وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا موسمیاتی انصاف کےلئے مشترکہ اقدامات کرے. انہوں نے تجویز دی کہ تینوں ممالک کے پارلیمان ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی سالمیت اور عالمی سلامتی پر مشترکہ گول میز کانفرنسز کا سلسلہ شروع کریں تاکہ پارلیمانی سطح پر ٹھوس تجاویز سامنے لائی جا سکیں ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر سیشنز ہوں گے جن میں علاقائی امن، اقتصادی روابط، توانائی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور پارلیمانی سفارت کاری پر خصوصی غور کیا جائے گا.مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے رولنگ میں گورنر کے اقدام کو غیرآئینی قرارد ے دیا
-
جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
-
حماس نے تمام بیس زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے
-
سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا منتخب،اپوزیشن کا بائیکاٹ
-
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد ہے. سردار ایاز صادق
-
سپر ٹیکس کیس کی سماعت ایک روز کےلئے ملتوی ، ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے
-
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ کرنے پر گورنر خیبرپختونخواہ کو تنقید اور سوالات کا سامنا
-
غزہ امن منصوبہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی توجہ اور جستجو کی بدولت ہی غزہ میں جاری قتل و غارت کو روکنا ممکن ہوا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
-
صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
-
ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن مکمل، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.