
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
پیر 13 اکتوبر 2025 14:49

(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز شریف نے یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے رائے ونڈ میں سپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکائو کا حکم دیا۔
وفدتبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو بھی میں صفائی سے ستھرا بنایا جا رہا ہے اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ نہ پھیلاناقابل تحسین عمل ہے اور کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ نہیں سکتا تھا۔ اکابرین تبلیغی جماعت نے کہا کہ عوام کا تاثر بدل رہا ہے،پہلے انگلینڈ جاتے تھے کوئی بات نہیں سنتا تھا،اب عزت کرتے ہیں۔ صوبہ میں مریم نواز شریف بہت خدمت کر رہی ہیں شہروں کو ایسا صاف کبھی نہیں دیکھا۔تبلیغی اجتماع میں 110 ممالک سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ سب نے الیکٹرو بس کی تعریف کی۔ عوامی خدمت کی جو مثال وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں قائم کی و قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔وزہراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا۔مخلوق خدا کی خدمت، خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔دعا ہے اللہ تعالی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لئے بولنا ضروری ہوتا ہے۔صدق دل سے رضائے الہی کے لئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالی غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاآخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری
-
جس ترمیم کے تحت آئینی بینچ بنا ہے، اس پر اعتراض ہوگا تو فیصلہ کون کرے گا؟ .جسٹس جمال مندوخیل
-
’کیا بات ہے یار! مجھے آپ پر فخر ہے‘ آئی جی اسلام آباد کی اہلکاروں کو شاباش
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز کردیا
-
بجلی کا نیا کنکشن لگوانے کیلئے مزید کڑی شرائط عائد کردی گئیں
-
قرض اتارنے کے لیے مزید قرض لے کر خوشیاں منائی جاتی ہیں. سینیٹر سیف اللہ ابڑو
-
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے رولنگ میں گورنر کے اقدام کو غیرآئینی قرارد ے دیا
-
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
-
الیکشن کمیشن، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ، اپوزیشن ارکان نے ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا
-
جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.