پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کے مزید دو ساتھی گرفتار

ملزمان بغیراجازت عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کر کے ویڈیوز بناتے تھے۔ پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 جون 2021 11:10

پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کے مزید دو ساتھی ..
گوجرانوالا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) گوجرانوالا پولیس نے بغیراجازت عوامی مقامات پرویڈیوبنا کر خواتین کر ہراساں کرنے والے ملزم کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان امیر حمزہ کیمرہ مین اور ظفر مصطفی بطور ایڈیٹر مرکزی ملزم خان علی کے ساتھ کام کرتے تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

ملزمان کے خلاف نوشہرہ روڈ کے رہائشی حسن بٹ نے مقدمہ درج کروایاتھا جس پر گوجرانوالا پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم خان علی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کے مطابق ملزم پرینک ویڈیو اور شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔مذکورہ یوٹیوبر نے اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر تہمینہ شیخ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں،دیگر لوگوں کو یوٹیوب پر کمائی کرتا دیکھا کر میں نے بھی یوٹیوبر بننے کا فیصلہ کیا۔ ’ویلے لوگ‘ نامی یوٹیوب چینل پر چار سالوں کے دوران تین لاکھ سے زائد سبسکرائبر حاصل کیے۔

پرینک میں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔جب عورت مارچ میں ’میرا جسم میری مرضی ‘ کی تحریک چلی تو میں نے لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی خواتین کو دوپٹہ دیا جائے۔لاہور میں لڑکیوں کو دوپٹے کے بغیر دیکھا تو پرینک کرنے کا آئیڈیا ملا۔ خواتین کے ساتھ کیا گیا پرینک وائرل ہو گیا،غلط ویڈیو تو وائرل ہو گئی لیکن میری اچھی چیزیں سوشل میڈیا پر نہیں دکھائی جاتی ۔

دیگر لوگ بھی پرینک کرتے ہیں لیکن مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔فیملی کوہراساں کرنے کی ویڈیو سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پری پلینڈ تھا،ویڈیو میں ٹک ٹاکرز موجود ہیں اور ان کی اجازت کے ساتھ پرینک کیا، ویڈیو شوٹ کی گئی۔ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ گجرانوالہ میں سٹیج آرٹسٹ ہیں۔یوٹیوب پر جو پرینک کیا جارہےے ہیں اس کی زیادہ تر پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔