نوجوانوں نے سکول کےبچوں کےلیے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا

نواحی گاوں چکنمبر120کے نوجوانوں کااحسن اقدام گرم موسم کیوجہ سے سکولز میں بچوں کے بےہوش ہونے کے واقعات سامنے ارہے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 11:42

نوجوانوں نے سکول کےبچوں کےلیے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا) نواحی گاوں چکنمبر120کے نوجوانوں کااحسن اقدام گرم موسم کیوجہ سے سکولز میں بچوں کے بےہوش ہونے کے واقعات سامنے ارہے تھے نوجوانوں نے سکول کےبچوں کےلیے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا

تفصیل کے مطابق نواحی گاوں چکنمبر120میں گزشتہ دنوں گرمی کی وجہ سے سکول کے بچوں کے بےہوش ہونے کے واقعات سامنے آئے تو گاوں کے نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سکول کے طالب علموں کے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا اس موقع پر نوجوانوں ابو ہریرہ اور  ایس این شوز سے شاہد ندیم طاہر نعمان  کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے ضلع بھرمیں آۓ روز بچوں کے بےہوش ہونے کے واقعات سامنے رہے ہیں تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کے لیے سبیل کا اہتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :