گھوٹکی ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی

ہفتہ 19 جون 2021 16:24

گھوٹکی ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،حادثے میں جاں بحق افراد ..
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) گھوٹکی ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا مقبول احمد شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں زیرعلاج تھا۔جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کبیر والا سے تھا جو حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی مقبول احمد کو سر اور جسم پرچوٹیں آئی تھیں اور وہ 12 روز تک زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ 48 گھنٹوں میں ٹرین حادثے کا دوسرا زخمی شخص جاں بحق ہوا ہے۔اس قبل کراچی سے تعلق رکھنے والا محمد اسلم بھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاں بحق ہوگیاتھا۔دونوں افراد کی موت کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ جاں بحق مقبول احمد کی میت کو ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :