وزیراعظم عمران خان نے جب سے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کی ہے تب سے گدھے محفوظ ہیں
چین کے بعد پاکستان گدھوں کو ذبح کر کےکھانے والے ممالک میں اب شامل نہیں، اس سے پہلے ن لیگ نے گدھوں کی بریانی کھلا کھلا کر گدھوں کا جینا حرام کردیا تھا: پاکستان میں گدھوں کی آبادی میں اضافے پر عامر لیاقت حسین کا طنز
محمد علی
ہفتہ 19 جون 2021
23:52
وزیراعظم عمران خان نے جب سے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کی ہے تب سے گدھے محفوظ ہیں اور چین کے بعد پاکستان گدھوں کو ذبح کر کےکھانے والے ممالک میں اب شامل نہیں اس سے پہلے نون لیگ نے گدھوں کی بریانی کھلا کھلا کر گدھوں کا جینا حرام کردیا تھا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 19, 2021
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کی ہے تب سے گدھے محفوظ ہیں، چین کے بعد پاکستان گدھوں کو ذبح کر کےکھانے والے ممالک میں اب شامل نہیں، اس سے پہلے ن لیگ نے گدھوں کی بریانی کھلا کھلا کر گدھوں کا جینا حرام کردیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مویشیوں کی تعداد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خاص کر گدھوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا۔
(جاری ہے)
اقتصادی سروے رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق سال 2019،20 کے مقابلے میں سال 2020،21 میں بھینسیں، بھیڑ، بکریاں، اونٹ، گھوڑے اور گدھوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
سال 2020،21 میں مویشیوں کی تعداد میں سال 2019،20 کی نسبت 20 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ۔اکنامک سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ، یوں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2006 سے ہر سال ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تاہم 2001 سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، 2001 سے ابتک 2 لاکھ خچر پاکستان میں موجود ہیں ۔ جبکہ ڈیری صنعت کیلئے سب سے اہم بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہو گئی۔ اکنامک سروے رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق ملک میں بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی، ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020،21 کے دوران کوئی اضافہ نہ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
معرکہ حق کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
-
معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایس سی او چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں کا جائزہ
-
بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے موثر موسمیاتی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک
-
خواجہ سعد رفیق کا سوشل میڈیا الزامات پر این سی سی آئی اے سے رجوع
-
وفاقی وزیرتجارت سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات، تمباکو کے شعبے کو درپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال
-
آپریشن بنیان مرصوص ،تاریخ یاد رکھے گی کہ کون ثابت قدم رہا اور کون پیچھے ہٹ گیا، طارق فضل چوہدری
-
معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، جب قوم یکجا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، اسحق ڈار
-
وزارتِ توانائی نے بجلی صارفین سبسڈی نظام شفاف رکھنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
معرکہ حق کے دوران سول و عسکری تعاون اور بروقت معلومات نے پاکستان کو جعلی خبروں کا موثر مقابلہ کرنے میں مدد دی، وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.