سرگودھا‘محکمہ صحت کی ٹیم کا ڈینٹل کے اڈے پر چھاپہ ‘ عطائی ڈاکٹر اور اس کے دونوں کارندے گرفتار

اتوار 20 جون 2021 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈینٹل کے اڈے پر چھاپہ مار کر عطائی ڈاکٹر اور اس کے دونوں کارندوں کو دانتوں کا غیر قانونی علاج معالجہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر ان کے خلاف کیس بنا کر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا ڈاکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم نے کمپنی باغ کے قریب ڈینٹل علاج گاہ کے اڈے لگا کر کاروبار کرنے والے عطائیوں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر محمد اصغر اور اس کے دو کارندوں محمد جنید اور صمجدمسیح کو رنگے ہاتھوں لوگوں کا غیر قانونی طور پر دانتوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے پکڑ لیا جس پر گودام ایریا کے عطائی ڈاکٹر محمد اصغر،گل والا کے محمد جنید اور غیر مسلم چک 8 ریمونٹ ڈپو کے صمجد مسیح کے خلاف محکمانہ کیس بنا کر اپنی مدعیت میں تھانہ سٹی میں عطائیوں کے خلاف فراڈ دھوکہ دہی کی دفعات 419/420 ت پ اور دیگر میڈیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا لیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔