گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو میں گزشتہ روز انصاف یوتھ ونگ کا کنونیشن کا نعقاد

تحریک انصاف نے بلوچستان کو یکسر نظر انداز کردیا ہے جسکی وجہ سے یہاں کے نوجوان اور یوتھ عمران خان کے وژن سے مایوس ہوچکے ہیں،میر نثار احمد مری

اتوار 20 جون 2021 18:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو میں گزشتہ روز انصاف یوتھ ونگ کا کنونیشن کا نعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنمائوں سمیت ضلعی رہنمائوں اور پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء میر نثار احمد مری ، شمال مشرقی ریجن کے صدر نور کاکڑ ،مرکزی صدر سیداللہ ،مرکزی جنرل سیکرٹری داود کاکڑ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بلوچستان کو یکسر نظر انداز کردیا ہے جسکی وجہ سے یہاں کے نوجوان اور یوتھ عمران خان کے وژن سے مایوس ہوچکے ہیں بلوچستان کے نمائندوں کو مرکزی رہنماء ملاقات تک نہیں دیتے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ ان کو بلوچستان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں صوبے میں تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو مایوس کیا گیا ہے ہونا تو یہ چائیے تھا کہ آج کے کنونیشن میں مرکزی رہنماء اور وفاقی و صوبائی وزراء شرکت کرتے ہیں مگر مجال کہ ان کو بلوچستان سے کوئی دلچسپی ہے ناصرف کوہلو بلکہ پورے بلوچستان میں یوتھ پارٹی سے شدید مایوس ہوچکے ہیں تحریک انصاف نے اقتدار سے پہلے یہ نعرہ لگایا تھا کہ وہ آتے ہی یوتھ کیلئے روزگار اور ٹیکنیکل سکلز کو بڑھا کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی مگر ڈھائی سال میں نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا صرف زبانی دعوں سے تبدیلی نہیں آتی ہے مقررین نے مزید کہا کہ کوہلو میں تیل اور گیس کے حقوق عوام کو ملنی چائیے یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیںمگر کمپنی سے حقوق حاصل کرنے کے نعروں پر کچھ سیاسی پارٹیاں زندہ ہیںجلد وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات کرکے مسئلے کا سنجیدہ حل تلاش کریں گے کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عمران بنگلزئی کی سربراہی میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے بیوروکریسی ہر مسئلے میں روکاٹیں کھڑی کردیتے ہیں آئے روز عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیںکنونیشن میں قبائلی رہنماء میر طور خان مری ،خادم حسین ،منظور مری،مراد مری سمیت دیگر موجود تھے ۔