کیسکونے عالم خان فیڈرکی بائی فرکیشن کاکام مکمل کرلیا

اتوار 20 جون 2021 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اپنے صارفین کوبہتر سہولیات کی فراہمی اورمستحکم وولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوںپر کام کررہی ہے ۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر محمدعارف کی خصوصی ہدایات پرکرم بخش بادینی ایکسئن کنسٹرکشن(آرای ڈی۔1) کی ٹیم نے کوئٹہ شہرمیںسٹی گرڈاسٹیشن کے 11کے وی عالم خان فیڈرکی بائی فرکیشن کاکام مکمل کرلیاہے۔

کیسکوکے کنسٹرکشن ڈویژن کی ٹیم نے شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے ایک نئی 11کے وی لائن کے تنصیب شروع کرکے شب و روز محنت اور انتہائی مختصر مدت (13دن) میں مکمل کرکے اسے گزشتہ روز انرجائز کردیااور اس نئے فیڈرکو شالکوٹ کانام دیاگیاہے۔نئے فیڈرکی تنصیب سے عالموچوک، ائیرپورٹ روڈ،جناح ٹاون،کلی شابو،کلی گل محمداور کلی الماس کے تمام صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ منصوبہ پر مجموعی طورپر60لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جسے کیسکونے اپنے ذاتی کترقیاتی فنڈزسے مکمل کرلیاہے۔اس منصوبہ کی تکمیل یعنی فیڈرکی بائی فرکیشن سے بلاشبہ متعلقہ علاقوںکے صارفین کو وولٹیج کی کمی بیشی جیسے مسائل میں نمایاں ریلیف اورمستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی مل سکے گا۔مزید برآں کوئٹہ شہرمیں اوورلوڈڈفیڈروں کی بائی فرکیشن پر کیسکوکاشعبہ کنسٹرکشن ڈویژن کوئٹہ۔1تیزی سے کام کررہی ہے جن میں ہزارہ ٹاون،عمر، نواںکلی، سیٹلائٹ ٹاون،پشتون آبادفیڈروں کی بائی فرکیشن کاکام بھی اسی ہفتہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔