حکومت کا امتحانات میں کم نمبر لینے والے طالب علموں کو اضافی نمبر دے کر پاس کرنے کا فیصلہ
نویں ،دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو امتحانات میں فیل نہیں کیا جائے گا ،33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کو اضافی نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
دانش احمد انصاری اتوار 20 جون 2021 21:25
(جاری ہے)
دوسری جانب سند ھ کےتعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گرمی بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا، دسویں جماعت کے امتحان5 جولائی اور بارہویں کے26 جولائی سے شروع ہوں گے، امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کردیا گیا ہے، امتحانی پرچہ 50 فیصد ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے فیصلوں کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔امتحانی تاریخوں اور پرچے کا دورانیہ اور پرچے میں سوالات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دسویں جماعت کے امتحان5 جولائی اور بارہویں کے26 جولائی سے ہوں گے۔ اسی طرح نویں اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات دسویں اور ارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کردیا گیا ہے۔ تین گھنٹے کے دورانیے والا امتحان 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے والے امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اسکولوں اپنی سہولت کے تحت لینے کی اجازت ہے۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے27 جولائی سے شروع ہوں گے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، رواں سال 80 لاکھ سے زائد طلبا امتحان دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کا ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا اور بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے ایس او پیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.