اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

پیر 21 جون 2021 19:11

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے ۔ قاسم سوری نے کہاکہ عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک آج ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عثمان خان کاکڑ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔