Live Updates

حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق

منگل 21 اکتوبر 2025 16:20

حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے‘ خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی اورایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسدرہ سلیم سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ بارے ایجنڈاپیش کیاگیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو 21اگست 2025کو مراسلہ لکھاتھا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی مزید475سیٹوں میں اضافے کی استدعاکی گئی تھی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق طبی درسگاہوں میں طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے۔فی الحال پنجاب کے 17سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی 3476سیٹیں موجودہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میڈیکل کالجزسے منسلک ٹرشری کیئرہسپتالوں میں بستروں کی تعدادبھی بڑھ چکی ہے۔

اب ان ٹرشری کئیرہسپتالوں میں ٹیچنگ فیکلٹی وبستروں کی تعداد میں اضافے سمیت تمام ضروری دائرہ کارمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل سے اکیڈمک سیشن 26-2025 کیلئے ایم بی بی ایس کی مزید475سیٹوں میں اضافے کی استدعاکرتے ہیں۔پی ایم ڈی سی سے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کیلئے بھی 50 سیٹوں کی منظوری کی استدعا کی گئی ہے۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودحان نے کہاکہ 26اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہونے جا رہاہے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھی نئے ڈاکٹرزکو مسلسل بھرتی کیاجارہاہے۔ عظمت محمودخان نے کہاکہ صوبہ بھرمیں نئے بنائے جانے والے ہسپتالوں میں ایچ آرکی اشدضرورت ہے۔الحمداللہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجارہا۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات