خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی

پیر 21 جون 2021 22:20

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ناجائز اثاثوں کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج بروز منگل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو تفصیل دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے روبرو خواجہ آصف نے ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں اپنی رہائی کیلئے رجوع کیا ہوا ہے ،خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دوران سماعت خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب جسمانی ریمانڈ کے دوران کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہی، خواجہ آصف کو نیب نے بے بنیاد الزامات پر گرفتار کیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،خواجہ آصف منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے۔

خواجہ آصف نے ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئیخواجہ آصف کے وکیل کو تفصیلی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔