شہر کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئے
وزیراعظم عمران خان نے گاڑی سے باہر نکل کر ریڑھی بانوں سے ملاقات کی، وزیراعظم کے خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کی ریڑھی بان مارکیٹ کے دورے کی ویڈیو سامنے آ گئی
دانش احمد انصاری
پیر 21 جون 2021
19:01
وزیراعظم نے ریٹ لسٹ کا بھی جائزہ لیا اور دیکھا کہ کہیں کوئی چیز ریٹ لسٹ کے برخلاف تو فروخت نہیں ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رمضان میں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا تھا۔ اس وقت بھی وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے ، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے ، تاہم وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک ، ٹریل فائیو ، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جی 11مرکز کا بھی دورہ کیا ، وزیراعظم نے مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور وزیراعظم عمران خان کی ریڑھی بانوں کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سخت ردعمل دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایک یادگار ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں عوام کے گرد بغیر پروٹوکول کے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نواز کی جانب سے یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کے بازار کے دورے پر ردعمل میں شئیر کی گئیتھی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
-
پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
-
عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے، ناصر بٹ
-
نیپال میں تباہی کی ہولناک داستان، متاثرین کی زبانی
-
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی
-
قومی اسمبلی سانحہ پمز پر کمیٹی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
-
بھارتی اسکول میں ملالہ کی کتاب پڑھائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
-
وفاقی وزیروں اور پمزانتظامیہ نے کہا آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا. ڈاکٹررمیش کمار
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
-
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
-
قاسم اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو پر صحافی صدیق ساجد کا ردعمل
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.