خیبر پختونخوا حکومت نے نامساعدحالات میں متوازن بجٹ پیش کیاہے،شوکت یوسفزئی

سوارب کا بجٹ جس میں371ارب کا ترقیاتی فنڈشامل ہے ،ایک تاریخی اقدام ہے،صوبائی وزیر کی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

پیر 21 جون 2021 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے پرامن اندازمیں بجٹ پیش ہونے پر تمام اراکین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کرونامیں اگرچہ ایک طرف پوری دنیا کی معیشت سکڑی اس صورتحال میں صوبائی بجٹ متوازن بجٹ ہے 11سوارب کا بجٹ جس میں371ارب کا ترقیاتی فنڈشامل ہے ،ایک تاریخی اقدام ہے اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اگریہ بجٹ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہوتا توکیاوزیراعظم اڈوں سے متعلق امریکہ کو کراراجواب دے سکتے تھے یہ ہمارابجٹ ہے وفاقی محاصل کومدنظررکھ کر بجٹ بنایاجاتاہے اوریہ سابقہ ادوارمیں بھی ہوتارہاہے ابھی تک کسی حکومت کومرکز سے مکمل شیئرنہیں ملے تو بجلی منافع،ٹیکسزمیں شیئرسے کیاہم دستبردارہوجائیں این ایچ پی سے ہرمہینے صوبے کوتین ارب مل رہاہے اے جی این فارمولے پربارباربات ہورہی ہے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹ رہے انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیزمیں تمام محروم وپسماندہ علاقوں کوشامل کیاجائے گاصوبائی محصوالات54ارب تک پہنچ چکے ہیں آئندہ سال کا74ارب کاہدف رکھاہے صحت کارڈکے تحت ایک لاکھ65ہزارلوگ استفادہ کرچکے ہیں بجٹ میں اس کیلئی23بلین رکھے ہیں اس دفعہ جگرکی پیوندکاری شامل کیاہے تمام بی ایچ یوزاورآرایچ یوزکواپگریڈکیاجارہاہے دوسوکے قریب ان مراکزکو24/7سہولت سے آراستہ کرینگے 24بلین تعلیم اور22بلین صحت کے بجٹ میں اضافہ کیاہے پولیس کیلئی12بلین،ٹورازم کیلئی11بلین رکھے ہیں جس سے سب سے زیادہ فائدہ ہزارہ ڈویژن کاہوگاآئی ٹی کے بجٹ میں چھ فیصداضافہ کیاہے وسائل کے لحاظ سے ہم کمزورہیں اس کے باوجود صوبہ33فیصد ترقیاتی بجٹ کے لحاظ سے لیڈکررہاہے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ٹیکسزریفارمزکے ذریعے سات لاکھ کسانوں کوفائدہ ہوگاپیشہ ورانہ ٹیکس ختم کردیاگیاہے گاڑیوں کی رجسٹریشن ایک روپے کردیاگیاہے یہ گڈگورننس کی طرف قدم ہے حکومتی امورجلدای سسٹم پرچلے جائیں گی21ہزارسکولوں کی تعمیر،بحالی اوراپگریڈیشن ہوگی ایک لاکھ20ہزاربچوں کی گنجائش ہوگی بیس ہزاراساتذ اور تین ہزار سکول لیڈرزکی تقرری ہوگی تعلیمی اصلاحات میں سائنس لیبارٹری آئی ٹی لیبارٹری دس ہزارماڈل کلاس رومزفرنیچرکی فراہمی سے بہتری آئیے گی ضم اضلاع میں 230 ملین روپے تعلیمی وظائف کیلئے مقرر کئے ہیں1122سروس تحصیل کی سطح پربڑھائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایم ایم اے کی حکومت پانچ سال رہی لیکن آج بیس ہزارمساجدکے خطبا کیلئے وظائف موجودہ حکومت رکھ رہی ہے سینئرسٹیزن کیلئے پیسے رکھے گئے ہیں ہسپتالوں میںانکے لئے الگ وارڈزاوردوائیوں میں رعایت دی جائے گی ۔