مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سکینڈل ، پولیس کا اہم اعلان

اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جون 2021 16:27

مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سکینڈل ، پولیس کا اہم اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) ڈی آئی جی لاہور پولیس شارق جمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مفتی عزیزالرحمان کے کیس میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی عزیزالرحمان کے کیس میں ملزم کو عمرقید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کا مزید کہنا تھا کہ 295 بی کے بارے میں قانونی رائے لے کر اسے بھی کیس میں شامل کریں گے۔شارق جمال نے مزید کہا کہ اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو کتنی پرانی ہے یہ ماہرین بتا سکتے ہیں۔گذشتہ روز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا تھا کہ طالبعلم زیادتی کیس میں میڈیکل و فرانزک شواہد اکٹھے کررہے ہیں، شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان کرتب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقدس کتابوں کو پکڑ کر نازیبا فعل کرنے تفتیش جاری ہے،عزیز الرحمان کے بیٹوں نے طالبعلم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب ہوا تو عمر قید یا دس سال تک سزا ہوسکتی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایسے مزید افراد جو مفتی عزیزالرحمان کی بدفعلی کا شکار ہوچکے ہیں، ان کو بھی رابطے کرنے اور کیس درج کروانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے مقدمہ ہونے پر نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری تک رابطے میں تھے۔واضح رہے مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ مفتی عزیزالرحمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو میری ہی ہے۔مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اس پر شرمندہ ہوں۔