کراچی، رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ میں ملوث 11 ملزمان گرفتارکرلیے
گرفتار افرادکی نشاندہی پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
بدھ 23 جون 2021 00:07
(جاری ہے)
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے دوران لوٹ مار،جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑاور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث گیارہ ملزمان گرفتارکرلیے،6 ملزمان پرویزاحمد بگھیو،عبدالرؤف کاٹھیو،حبیب الرحمن گولو گنواس ،علی حسن پلیجو،صنعان قریشی اور صدرالدین تھیم کو پہلے ہی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ،جبکہ ابھی گرفتارکیے گئے 5ملزمان امیر احمد عباسی ،معشوق علی ،شفقت علی عرف کامریڈ عرف دیشی،پرویز علی اریجواور حیدر عباس ہیں،ترجمان کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن میں داخل ہوئے،ملزمان کے پاس لوہے کے پائپ،ڈنڈے اور آگ لگانے کا مواد بھی موجود تھا،ملزمان نے اے ٹی ایم مشین سمیت سامنے آنے والی ہرچیز کوتوڑپھوڑ کا نشانہ بنایا،ملزمان نے برگرکنگ (فاسٹ فوڈ) کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کیا اور سوزوکی شورم کو بھی آگ لگائی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پردیکھا جاسکتاہے،ملزمان کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد رینجرز اور ایس ایس پی ملیر نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقعے کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہی
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.