کوئٹہ،ہم اپنے ایجنڈے میں کھڑے ہیں ،ہمیں گرفتارکیاجائے یا بوگس ایف آئی آر ختم کیاجائے ،ملک سکندرایڈووکیٹ

بدھ 23 جون 2021 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہم اپنے ایجنڈے میں کھڑے ہیں ،ہمیں گرفتارکیاجائے یا بوگس ایف آئی آر ختم کیاجائے ،ہم تھانے سے ایک انچ بھی نہیں ہٹیںگے ،جام کمال کے سامنے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور غیر منتخب لوگوں کونوازنے کے بہت سی کہانیاں سامنے آئیںگی ،بلوچستان کا خزانہ جام کمال کے حواریوں کا نہیں ہم عوام کے منتخب ارکان ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہمیں دی گئی ہے ،جام کمال کوچاہیے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی ،وکلاء رہنماء نے بجلی گھر روڈ تھانے جا کر ارکان اسمبلی سے اظہار یکجہتی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر، اخترحسین لانگو،ملک نصیراحمدشاہوانی ،حاجی نوازکاکڑ، ثناء بلوچ، حمل کلمتی ،بابو رحیم مینگل ،شکیلہ نوید دہوار ودیگر بھی موجود تھیں۔

ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے پاس دو وضح ایجنڈے ہے یا تو حکومت ہمیں گرفتار کرے یا پھر بوگس ایف آئی آر واپس لیں ،ہم تھانے سے ایک انچ بھی نہیں ہٹیںگے ،جام کمال کے سامنے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور غیر منتخب لوگوں کونوازنے کے بہت سی کہانیاں سامنے آئیںگی ،بلوچستان کا خزانہ جام کمال کے حواریوں کا نہیں ہم عوام کے منتخب ارکان ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہمیں دی گئی ہے ،جام کمال کوچاہیے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرے انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کیس واپس لے یا ہمیں گرفتار کرے جہاں تک بجٹ کی بات ہے تو غیر قانونی و آئینی بجٹ ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے اسی لئے ہم نے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں صرف اپنے کارکنوں کو نوازا گیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ان کے خلاف نیب سے انکوائری کرائی جائے تاکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا غلط استعمال نہ کرے، یہ پیسے حکومت یا کسی کارکن کا نہیں بلکہ عوام کے پیسے ہیں