پی آئی اے کا لندن سے اسلام آباد خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان
10 جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جو کہ 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے
ساجد علی جمعرات 24 جون 2021 10:32
(جاری ہے)
علاوہ ازیں قومی ایئرلائن نے کم ایندھن استعمال کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ، میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بزنس پلان کے تحت 8 سے زائد جدید طیارے فلیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ، پی آئی اے کی طرف سے نیروباڈی کے 4 نئے طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیے جائیں گے ، جس کے تحت رواں سال جولائی کے وسط میں پہلا جدید طیارہ ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا ، بتایا گیا ہے کہ دوسرا طیارہ اگست میں اور مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائیں گے ، اس کے علاوہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 2 پرانے ساختہ بوئنگ 777 طیاروں کو نئے طیاروں کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔
دوسری طرف علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافر طیارے کو بطور کارگو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ مسافر بردار جہاز بطور کارگو استعمال ہوسکتا ہے، کارگو لوڈ کرتے وقت حفاظتی انتظامات مدنظر رکھے جائیں ، منیجر فلائٹ سروسز نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی اونچائی سیٹ سے زیادہ نہ ہو، چوتھی اور پانچویں قطار کے بعد ایک قطار کو خالی رکھا جائے۔ مراسلے کے مطابق سامان ٹھیک سے باندھا اور ایسے رکھا جائے کہ ہنگامی صورت حال میں جگہ میسر ہو، جہاز کے ٹوائلٹ اور گلی میں کارگو کا سامان نہ رکھا جائے ، مراسلے کے متن کے مطابق خطرناک کارگو متعلقہ قوانین کے تحت لوڈ کیا جائے اور اسے کیبن میں نہ رکھا جائے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریو ہرنصف گھنٹے بعد کارگو کو چیک کرنا یقینی بنائے، ناہموار فلائٹ ہونے پر کارگو میں کسی تبدیلی یا خرابی کو فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.